رانا ثنااللہ کا اندرون و بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کا انکشاف

پاکستان میں انسداد منشیات فورس کی جانب سے جمع کرائے گئے چالان میں رانا ثنااللہ کا اندرون و بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں انسداد منشیات فورس  کی جانب سے جمع کرائے گئے چالان میں رانا ثنااللہ کا اندرون و بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

مسلم لیگ (نون) کے رہنما رانا ثنااللہ کے خلاف اے این ایف حکام کے جمع کرائے گئے چالان کی کاپی منظر عام پر آگئی، چالان میں کہا گیا ہے کہ رانا ثنااللہ کو سکھیکی کے قریب روکا گیا اور جب منشیات سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی تو رانا ثنااللہ نے نیلا سوٹ کیس کھول دیا، رانا ثنااللہ نے ہیروئن کی موجودگی تسلیم کی اور مومی لفافے میں بند ہیروئن کھول دی۔چالان کے متن میں کہا گیا ہے کہ رانا ثنااللہ کے گارڈز نے اے این ایف حکام سے ہاتھا پائی کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، موقع سے ملزم رانا ثنااللہ سے نائن ایم ایم پسٹل بریٹا بھی برآمد کیا گیا، راناثنااللہ نے اقرار جرم کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ گزشتہ چند سالوں سے منشیات اسمگلنگ سے منسلک ہیں۔چالان میں مزید کہا گیا ہے کہ رانا ثنااللہ نے بتایا کہ سیاست میں خرچے کافی زیادہ ہیں اور ان کی انکم کچھ زیادہ نہیں ہے جب کہ ان کے صوبائی وزیر قانون بننے کے بعد جرائم پیشہ افراد سے روابط بڑھے، رانا ثنااللہ فیصل آباد میں افغانیوں سے منشیات لے کر بیرون ملک سپلائی کرتے تھے، رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ ان کی گاڑی کو چیک نہیں کیا جاتا تھا اس لیے وہ اپنی ذاتی گاڑی میں منشیات اسمگل کرتے تھے۔

News Code 1892535

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 9 =