28 جولائی، 2019، 1:12 AM

کشمیر میں مزید 10ہزار فوجی تعینات/ محبوبہ مفتی کی تنقید

کشمیر میں مزید 10ہزار فوجی تعینات/ محبوبہ مفتی کی تنقید

ہندوستان نے اپنے زیر انتظام کشمیر میں مزید 10 ہزار فوجی تعینات کردیئے ہیں۔ ہندوستان کے اس اقدام پر کشمیر کی سابق وزير اعلی محبوبہ مفتی نے شدید تنقید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان نے اپنے زیر انتظام کشمیر میں مزید 10 ہزار فوجی تعینات کردیئے ہیں۔ ہندوستان کے اس اقدام پر کشمیر کی سابق وزير اعلی محبوبہ مفتی نے شدید تنقید کی ہے۔ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر سیاسی مسئلہ ہے،اس کا حل فوجی طاقت سے تلاش نہیں کیا جاسکتا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق محبوبہ مفتی نے بھارتی حکومت کے کشمیر میں اضافی 10ہزار فوجی تعینات کرنے کے اعلان کو ہدف تنقید بنایا۔ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ بھارتی حکومت کے اس اقدام سے ریاست کے شہریوں میں خوف پیدا ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کو بھارت نے پہلے ہی فوجی چھاونی میں تبدیل کر رکھا ہے۔

News ID 1892495

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha