پاکستان کے سابق وزیرِ خزانہ کا گھرسیل کردیا گیا

پاکستان کے سابق وزیرِخزانہ اسحاق ڈار کا لاہور میں واقع 4 کنال 17 مرلے کا گھرسیل کردیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیرِخزانہ اسحاق ڈار کا لاہور میں واقع 4 کنال 17 مرلے کا گھرسیل کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن کے مطابق نیب کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ،ایل ڈی اے افسران نے پولیس کی سربراہی میں گلبرگ 7 ایچ ہجویری ہاؤس کو پولیس کی سربراہی میں سیل کردیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس نیب کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دبئی میں 3فلیٹ، ایک لگژری گاڑی، گلبرگ لاہور میں ایک گھر اور اسلام آباد میں 4 پلاٹ ہیں۔ اسحاق ڈار بیرونِ ملک 3 کمپنیوں میں بھی شراکت دار ہیں، ان کی اہلیہ کے پاس پاکستان میں 6 گاڑیاں ہیں، میاں بیوی نے ہجویری ہولڈنگ کمپنی میں 34 لاکھ 53 ہزارکی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔

News Code 1892481

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 1 =