بھارت میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 29 افراد ہلاک

بھارتی ریاست بہار میں موسلا دھار بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 29 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست بہار میں موسلا دھار بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 29 افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں کھیتوں ، پہاڑوں اور میدانی علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کے 8 سے زائد واقعات میں مجموعی طور پر 29 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ چار دنوں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 40 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات سے ضلع جموئی میں 8، اورنگ آباد میں 7، بانکا میں 5، بغلپور، نالنڈا اور ساسارام میں 2،2 اور منگر، اروال اور کاٹیہار میں ایک ایک افراد اپنی جان سے گئے۔ ریاست بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

ریاست بہار کی حکومت کی جانب سے آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 4 لاکھ فی کس امدادی رقم دینے کا اعلان کیا ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے آسمانی بجلی سے محفوظ رہنے کے لیے معلومات پر مبنی پمفلٹ بھی تقسیم کیے ہیں۔

News Code 1892404

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =