بھارت نے صدر ٹرمپ کو ثالثی کی پیشکش نہیں کی

بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے صدر ٹرمپ کو ثالثی کی پیشکش نہیں کی اور نہ ہی بھارت کشمیر کے حوالے سے کسی کی پیشکش قبول کرےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ  بھارت نے صدر ٹرمپ کو ثالثی کی پیشکش نہیں کی اور نہ ہی  بھارت کشمیر کے حوالے سے کسی کی پیشکش قبول کرےگا۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان راویش کمار نے ٹویٹر کا سہارا لیتے ہوئے ٹرمپ کے بیان کو غلط قرار دینے کی کوشش کی۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارا موقف ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام تصفیہ طلب معاملات کو باہمی طور پر مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔ پاکستان سے مذاکرات اسی وقت ممکن ہوں گے جب وہ سرحد پار ہونے والی دہشت گردی ختم کرے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر اعظم عمران خان کی وائٹ ہائوس میں ملاقات کے موقع صدر ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی تھی ۔

News Code 1892374

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =