ناسا کا چاند پر نیا انسانی مشن بھیجنے کا اعلان

امریکی خلائی تحقیقی ادارے " ناسا " نے چاند پر انسان کے قدم رکھنے کے 50 سال مکمل ہونے کے موقع پر چاند پر نیا مشن بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے منصوبے سے متعلق دنیا کو آگاہ کردیا۔

مہر خبررساںایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی خلائی تحقیقی ادارے " ناسا "  نے چاند پر انسان کے قدم رکھنے کے 50 سال مکمل ہونے کے موقع پر چاند پر نیا مشن بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے منصوبے سے متعلق دنیا کو آگاہ کردیا۔ ناسا نے چاند پر نیا انسانی مشن بھیجنے کا اعلان رواں برس کے آغاز میں ہی کیا تھا اور کہا تھا کہ اس بار پہلی مرتبہ چاند پر کسی خاتون کو بھیجا جائے گا۔

اگرچہ ناسا نے چاند پر ایک مرد کے ساتھ پہلی بار ایک خاتون کو بھی بھیجنے کا اعلان کیا تھا، تاہم اب ادارے نے اس مشن کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری کردیں۔ ناسا کے مطابق چاندر پر انسان کے جانے کے 50 سالہ جشن منانے کے موقع پر ادارے میں ہونے والی تقریب میں چاند پر بھیجے جانے والے نئے مشن کے حوالے سے بھی پیش رفت ہوئی۔چاند پر جانے کے 50 سال مکمل ہونے پر ہونے والی تقریب میں نائب امریکی صدر مائیک پینس نے شرکت کی اور انہوں نے ادارے کو ہدایت کی کہ چاند پر 2024 تک نیا انسانی مشن بھیجنے کے انتظامات جلد سے جلد مکمل کیے جائیں۔ ناسا کے مطابق ادارہ 2024 تک ’آرٹیمس ون‘ نامی نیا انسانی مشن چاند پر بھیجے گا، جس میں پہلی مرتبہ ایک خاتون کو بھی بھیجا جائے گا۔منصوبے کے تحت انسانی مشن چاند کے جنوبی حصے میں اترے گا اور اس بار جانے والا مشن چاند پر نہ صرف پانی اور دیگر قدرتی وسائل کی تلاش کا کام شروع کرے گا بلکہ نیا مشن وہاں پر ٹیکنالوجی آلات کے استعمال سے متعلق تجربات بھی کرے گا۔

News Code 1892351

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 5 =