جان بولٹن کی برطانیہ کو دلدل میں پھنسانے کی کوشش

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر کے مشیر جان بولٹن برطانیہ کو دلدل میں گرفتار کرنے اور پھنسانے کی کوشش کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نےسوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے مشیر جان بولٹن برطانیہ کو دلدل میں گرفتار کرنے اور پھنسانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جان بولٹن اور اس کی بی ٹیم  امریکی صدرٹرمپ کو جنگ میں دھکیلنے میں ناکام ہوگئی ہے اور اب وہ برطانیہ کو دلدل میں گرفتار کرنا چاہتے ہیں ۔ برطانیہ کو امریکہ کی بی ٹیم کے مکر و فریب میں نہیں آنا چاہیے اور عقلمندی کے ساتھ سازشوں کو ناکام بنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔

News Code 1892331

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 1 =