مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے نیواسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔ اطلاعات کے مطابق نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے دوحہ جانے والے مسافرسنی منظورسے ڈیڑھ کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرلی۔اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ لاہورکے رہائشی نے چرس کرسی میں چھپا رکھی تھی۔ مسافرکومنشیات سمیت مزید تحقیقات کے لیے اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے۔
پاکستان کے نیواسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔
News ID 1892221
آپ کا تبصرہ