وادی نیلم میں لیسوا کے مقام پر طوفانی بارش اور سیلابی ریلے 22 افراد ہلاک

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقہ وادی نیلم میں لیسوا کے مقام پر طوفانی بارش اور سیلابی ریلے نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 2 فوجیوں سمیت 22 افراد ہلاک اور لاپتہ ہوگئے ہیں۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقہ وادی نیلم میں لیسوا کے مقام پر طوفانی بارش اور سیلابی ریلے نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 2  فوجیوں سمیت 22 افراد ہلاک اور لاپتہ ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے لیسوا میں کلاؤڈ برسٹ ہوگیا جس کے نتیجے میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلے سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ علاقے میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا اور  موبائل و انٹرنیٹ سروس معطل ہوگئیں۔ سیلابی ریلے کی لپیٹ میں آکر 2 مساجد اور ڈیڑھ درجن سے زائد مکانات بہہ گئے اور درجنوں افراد لاپتہ ہوگئے۔  لینڈ سلائیڈنگ سے لیسوا بازار مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔ امدادی ادارے کے ڈائریکٹر آپریشن سعید الرحمن قریشی نے کہا ہے کہ سیلابی ریلے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت درجنوں لاپتہ ہوگئے جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ لاپتہ ہونے والوں میں دو فوجی، 8 مقامی افراد اور تبلیغی جماعت کے 11 ارکان بھی شامل ہیں۔

سعید الرحمن قریشی نے مزید کہا کہ دو گھروں پر آسمانی بجلی گری ہے اور دو مساجد بھی سیلابی ریلے کی لپیٹ میں آگئی جہاں موجود لوگ پھنس گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نیلم، ایس ڈی ایم اے اور پولیس کی ٹیمیں متاثرہ علاقے میں پہنچ گئی ہیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

News Code 1892163

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 9 =