پاکستان میں دو ٹرینوں کے درمیان تصادم میں 11 افراد ہلاک

پاکستان میں ولہار ریلوے اسٹیشن پر اکبر ایکسپریس اور مال گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں ولہار ریلوے اسٹیشن پر اکبر ایکسپریس اور مال گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق  کوئٹہ جانے والی اکبر ایکسپریس ولہار ریلوے اسٹیشن پر کھڑی  مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک  اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔  پولیس ترجمان کے مطابق  تصادم کے نتیجے میں اکبر ایکسپریس کی متعدد بوگیاں الٹ گئیں جب کہ حادثے میں اکبر ایکسپریس کے انجن کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کے لیے  امدادی کارروائیاں جاری ہیں، اب تک 58زخمی مسافروں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان جمیل احمد جمیل نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ قیمتی جانوں کے تحفظ کے لئے تمام انسانی وسائل بروئے کارلا رہی ہے، ضلع بھر سے 50 سے زائد سرکاری و نجی ایمبولینسز ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔

ادھر وزیر اعظم عمران خان اور وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے  ٹرین حادثے اور قیمتی جانوں کی ہلاکتوں پراظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

News Code 1892061

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 6 =