مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے منگل کو ہونے والے قائمہ کمیٹیوں کے تمام اجلاس منسوخ کردیئے ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے منگل کو قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس منسوخ کرتے ہوئے قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس صرف قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران بلانے کی ہدایت کردی، ذیلی کمیٹیوں کے اجلاس بھی قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ہوں گے۔ پابندی کا اطلاق پی اے سی اور پارلیمانی کمیٹیوں پر نہیں ہوگا۔ اسپیکر کی جانب سے قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس کی منسوخی کا فیصلہ کفایت شعاری مہم کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے منگل کو ہونے والے قائمہ کمیٹیوں کے تمام اجلاس منسوخ کردیئے ہیں۔
News ID 1892009
آپ کا تبصرہ