آئی ایم ایف کی پاکستان کے لئے6 ارب ڈالرقرض کی منظوری

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لئے 3 سال کے لئے 6 ارب ڈالرقرض کی منظوری دے دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے لئے 3 سال کے لئے 6 ارب ڈالرقرض کی منظوری دے دی۔ ترجمان آئی ایم ایف جیری رائس کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لئے  6 ارب ڈالر کے پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔ جیری رائس کا کہنا ہے کہ قرض سے پاکستان کی معیشت کو استحکام اور معیشت کی بحال میں مدد ملے گی جب کہ پاکستان میں معیار زندگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

ادھر پاکستان کے مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لئے 6 ارب ڈالر کا پلان منظور کرلیا ہے۔  مشیرِ خزانہ نے کہا کہ اس سے معاشی ڈھانچے کی اصلاحات کی جائیں گی جن میں قرض کم کرنا اور آمدنی میں اضافہ شامل ہے۔ اس کی مدد سے معاشی انتظام اور مالیاتی ڈسپلن کو یقینی بنایا جائے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان معاشی بہتری کے لیے ایشیائی ڈویلپمنٹ بینک اور دیگر دوست ممالک سے بھی مالی مدد اور قرض حاصل کرچکا ہے۔

News Code 1891878

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 7 =