مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین کی عدالت نے 92 افراد کی شہریت منسوخ کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بحرین کی امریکہ اور اسرائیل نواز حکومت نے ملک میں جمہوریت کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین کو کچلتے ہوئے ان میں سے سیکڑوں افراد کو جیل میں قید کردیا جبکہ 92 افراد کی بحرینی شہریت منسوخ کردی۔ بحرینی عدالت نے شہریت ختم کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تاہم ان کی قید کی سزا برقرار رہے گی۔امریکہ کی اہم اتحادی خلیجی ریاست بحرین میں عوام جمہوریت اور انتخابات کا مطالبہ کررہے ہیں جبکہ امریکہ اس مطالبے کو دبانے کے لئے بحرین کی مدد کررہا ہے۔ امریکہ کے عمل سے نمایاں ہوتا ہے کہ امریکہ کے اتحادی عمرب ممالک سعودی عرب، بحرین متحدہ عرب امارات وغیرہ میں جمہوریت کا کوئی نم و نشانہ نہیں اور امریکہ اپنے اتحادی عرب ممالک میں ڈکٹیٹروں کی بھر پور حمایت کررہا ہے۔
بحرین کی عدالت نے 92 افراد کی شہریت منسوخ کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔
News ID 1891795
آپ کا تبصرہ