مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے بین الاقوامی امور کے ڈائریکٹرحسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ فلسطین اور بیت المقدس کے بارے میں بحرین کی غداری اور صدی معاملہ آل خلیفہ حکومت کو نابود کردےگا۔ امیر عبداللہیان نے بحرین کے وزير خارجہ کے اسرائیل کی بقا کے بارے میں بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل خلیفہ کا زوال بھی قریب پہنچ گيا ہے اورمسئلہ فلسطین اور بیت المقدس کے بارے میں بحرین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی خیانت اورغداری ان کے زوال اور نابودی کا سبب بنےگی۔ بحرینی وزیر خارجہ نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں کہا تھا کہ بحرین اسرائیل کے ساتھ صلح اور اسرائیلی کی بقا کا خواہاں ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے بین الاقوامی امور کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ فلسطین اور بیت المقدس کے بارے میں بحرین کی غداری اور صدی معاملہ آل خلیفہ حکومت کو نابود کردےگا۔
News ID 1891735
آپ کا تبصرہ