مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کی عسکری اور فنی تعاون تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ روس ایران کو ایس 400 میزائل فراہم کرنے کے لئے آمادہ ہے۔ روس کی عسکری اور فنی تعاون تنظیم کا کہنا ہے کہ روس ایس 400 میزائل ایران کو فروخت کرنے کے لئے آمادہ ہے لیکن ایران نے ابھی تک اس کی خرید کا تقاضا نہیں کیا ہے۔ اس سے قبل روسی ڈوما کی دفاعی کمیٹی کے ڈپٹی سربراہ الیگزینڈر شرین نے کہا تھا کہ ایران کو ایس 400 میزائل خریدنے پر اپنی توجہ مبذول کرنی چاہیے اور اگر ایران چاہے تو روس ایس 400 میزائل اسے فراہم کرنے کے لئے آمادہ ہے۔
روس کی عسکری اور فنی تعاون تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ روس ایران کو ایس 400 میزائل فراہم کرنے کے لئے آمادہ ہے۔
News ID 1891734
آپ کا تبصرہ