مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی سینیٹ نے ایک دستاویز منظور کی ہے جس کی بنیاد پر ترکی کو ایف 35 طیارے کی تحویل ممنوع قراردیدی ہے۔ امریکی سینیٹ میں اس دستاویز کو 86 ووٹ کی حمایت جبکہ 8 ووٹ کی مخالفت سے منظور کیا گیا ہے۔ اس دستاویز کو اب امریکی صدر ٹرمپ دستخط کی ضرورت ہے۔ امریکہ نے یہ فیصلہ ترکی کی طرف سے روس سے ایس 400 میزائل خریدنے کے بعد کیا ہے۔ امریکہ ترکی پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ روس سے ایس 400 میزائل خریدنے کا معاہدہ منسوخ کردے۔
امریکی سینیٹ نے ایک دستاویز منظور کی ہے جس کی بنیاد پر ترکی کو ایف 35 طیارے کی تحویل کو ممنوع کردیا گیا ہے۔
News ID 1891723
آپ کا تبصرہ