پاکستانی وزیر اعظم اور امیر قطر کی باہمی ملاقات

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی پاکستان کے دورے پر ہیں، جہاں اس نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کے بادشاہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں اس نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ پاکستان اور قطر منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کےلئے فنانشل انٹیلی جنس کا تبادلہ کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کی ملاقات میں دو طرفہ امور،علاقائی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔امیر قطر نے وزیراعظم کو ان کے نام سے منسوب شرٹ کا تحفہ دیا تو عمران خان نے کرکٹ بیٹ پر آٹو گراف دے کر شیخ تمیم کو تحفہ دیا۔دونوں ممالک نے مشترکہ ورکنگ گروپ کی تشکیل،سیاحت اور بزنس سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے اور مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط کئے۔

News Code 1891581

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 10 =