ہماچل پردیش میں بس حادثے میں 32 افراد ہلاک

بھارت کی شمالی ریاست ہماچل پردیش میں مسافروں سے بھری بس کھائی میں گرنے سے کم ازکم 32 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی شمالی ریاست ہماچل پردیش میں مسافروں سے بھری بس کھائی میں گرنے سے کم ازکم 32 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق حادثہ کولو ضلع میں بنجار کے مقام پر پیش آیا جہاں ایک پرائیویٹ بس گہری کھائی میں جاگری، بس میں گنجائش سے زائد افراد سوار تھے جب کہ بعض مسافر بس کی چھت پر بھی سفر کررہے تھے۔

کولو کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کا کہنا ہے کہ بس میں سوار مسافروں میں سے کم ازکم 32 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ 35 کے قریب زخمیوں کو ریسکیو کرکے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

زخمیوں میں ایک درجن سے زائد خواتین اور 10 بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔

News Code 1891541

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 7 =