بھارت میں گرمی سے 143 افراد ہلاک

بھارتی ریاست بہار میں گرمی کی شدید لہر کے باعث 2 دن میں 143 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست بہار میں گرمی کی شدید لہر کے باعث 2 دن میں 143 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بھارت کی کئی ریاستیں ان دنوں شدید ترین گرمی کی لپیٹ میں ہیں جن میں ریاست بہار سب سے زیادہ متاثر ہے، بیشتر علاقوں میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت 41 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے۔ ریاست بہار میں گزشتہ 2 روز کے دوران اب تک 143 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، سب سے زیادہ ہلاکتیں اورنگ آباد میں ہوئی ہیں جہاں 2 روز میں 63 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ اورنگ آباد میں ہر آدھے گھنٹہ بعد ایک موت واقع ہورہی ہے۔ اسپتالوں میں گرمی سے متاثرہ مریضوں کی بڑھتی تعداد کے سامنے ڈاکٹرز بھی بے بس ہوگئے۔

News Code 1891439

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 11 =