پاکستان میں دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر خوشاب میں دو گروپوں کے درمیان تصادم اور فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر خوشاب میں دو گروپوں کے درمیان تصادم اور فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک  اور 4 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق خوشاب کی ٹھیٹھا برادری کے دو گروپوں میں فائرنگ کا یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جو 3 افراد کی جان جانے کا سبب بن گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں کے درمیان درختوں کی کٹائی پر جھگڑا ہوا تھا۔ ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے قائد آباد اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو خوشاب منتقل کیا گیا ہے۔

News Code 1891436

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 13 =