ایران ، افغانستان میں امن و سلامتی ، ترقی اور خوشحالی کا خواہاں ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے افغان چیف ایگزیکٹو عبدالل عبداللہ کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ایران ، افغانستان میں امن و سلامتی ، ترقی اور خوشحالی کا خواہاں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے تاجیکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ایران ، افغانستان میں امن و سلامتی ، ترقی اور خوشحالی کا خواہاں ہے۔ صدر حسن روحانی نے افغانستان میں منشیات کی روک تھام پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد منشیات کی پیداوار اور فروخت کے ذریعہ اپنے مالی وسائل مہیا کرتے ہیں اور منشیات ہی افغانستان میں دہشت گردی اور بد امنی پھیلانے کا اہم ذریعہ ہے۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ علاقائی سلامتی ایران اور افغانستان میں ایران اور افغانستان میں امن و استحکام پر مبنی ہے۔

افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے بھی اس ملاقات میں افغان کی حکومت اور عوام کو مدد بہم پہنچانے پر ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کی روک تھام کے سلسلے میں تمام علاقائی ممالک کے درمیان قریبی تعاون بہت ضروری ہے۔

News Code 1891372

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 5 =