مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر، الجزائر اور تیونس کے وزراء خارجہ نے ایک مشترکہ بیان صادر کیا ہے جس میں لیبیا میں غیر ملکی مداخلت کی مخالفت کی ہے۔ بیان میں لیبیا کی صورتحال پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ لیبیا میں غیر ملکیم داخلت پر انھیں سخت تشویش لاحق ہے۔ تینوں ممالک کے وزراء خارجہ نے لیبیا ہتھیار ارسال کی کی بھی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لیبیا میں جلد از جلد امن و صلح کے خواہاں ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کی لیبیا کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب باغی کمانڈر خلیفہ حفتر کی بھر پور حمایت کررہا ہے۔

مصر، الجزائر اور تیونس کے وزراء خارجہ نے ایک مشترکہ بیان میں لیبیا میں غیر ملکی مداخلت کی مخالفت کی ہے۔
News Code 1891321
آپ کا تبصرہ