بھارتی فضائیہ کی گوا ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

گوا ایئرپورٹ پر بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیارے 'مگ-29 کے' کا آئل ٹینکر پھٹ جانے کے باعث طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جس کے باعث ہوائی اڈے کو عارضی طور پر بند کردیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ گوا ایئرپورٹ پر بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیارے 'مگ-29 کے' کا آئل ٹینکر پھٹ جانے کے باعث طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جس کے باعث ہوائی اڈے کو عارضی طور پر بند کردیا گیا۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بھارتی فضائیہ کا یہ طیارہ انڈین نیوی کے زیر استعمال تھا۔ ہنگامی لینڈنگ کے دوران رن وے پر تیل بکھر گیا جب کہ طیارے اور رن وے کو معمولی نقصان بھی پہنچا۔ حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ بھارتی فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جنگی طیاروں کے ساتھ لمبی پرواز کے لیے اضافی ’فیول ٹینک‘ منسلک کردیا جاتا ہے، MiG-29K میں یہی ٹینک پھٹ گیا جس کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ حادثے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

News Code 1891202

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 5 =