بھارت نے ایک ہی خاندان کے 6 پاکستانیوں کو رہا کردیا

بھارت نے ایک ہی خاندان کے 6 پاکستانیوں کو رہا کردیا ہے جو واپس پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت نے ایک ہی خاندان کے 6 پاکستانیوں کو رہا کردیا  ہے جو واپس پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ بھارت سے رہا ہوکر آنے والوں میں 2 مرد، 3 خواتین اور ایک بچی شامل ہیں۔

کراچی کا رہائشی نواب خان اپنے خاندان کے ساتھ نئی دہلی گیا تھا جہاں ان کے ویزوں کی میعاد ختم ہو گئی اور تمام افراد کو گرفتارکرلیا گیا۔ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے خبر ملتے ہی مذکورہ خاندان کی رہائی کی کوششیں شروع کردیں جس کے نتیجے میں ان کی رہائی عمل میں آئی۔ تمام افراد واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں، رہائی پانے والوں میں نواب خان، اہلیہ شاہ جہان بیگم، دو بیٹیاں عذرا اورعشرت جب کہ بیٹا عامر شامل ہیں۔

News Code 1891183

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 10 =