مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقے شمالی وزیرستان کے علاقے خارقمر میں بارودی سرنگ دھماکے میں پاکستانی فوج کے 3 افسران سمیت 4 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے خار قمر میں دہشت گردوں نے فوجی گاڑی کو سڑک پر نصب بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا جس کے باعث پاکستانی فوج کے تین افسران لیفٹیننٹ کرنل، میجر، کیپٹن سمیت ایک فوجی ہلاک جب کہ چار اہلکار بھی زخمی ہوگئے ہیں۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مزید کہا کہ اسی علاقے سے چند دن قبل فورسز نے سرچ آپریشن کر کے چند سہولت کاروں کو پکڑا تھا اور پچھلے ایک ماہ میں فورسز کے 10 اہلکار ہلاک اور 35 زخمی ہو چکے ہیں۔
پاکستان کے علاقے شمالی وزیرستان کے علاقے خارقمر میں بارودی سرنگ دھماکے میں پاکستانی فوج کے 3 افسران سمیت 4 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1891173
آپ کا تبصرہ