7 جون، 2019، 1:32 PM

پاکستان کی ہندوستان کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش

پاکستان کی ہندوستان کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش

پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کے نئے وزیر خارجہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک خط میں بھارت کے نئےوزیر خارجہ ایس جے شنکر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو خط لکھا ہے جس میں انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی ہے، خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان چاہتاہے کہ بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب مسائل پر بات چیت ہو جب کہ خطے میں امن و استحکام سے ہی ترقی ممکن ہے۔

News Code 1891164

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha