مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کہا ہے کہ فرانسیسی صدر میکرون کی جانب سے دیگر مسائل اور موضوعات پیش کرنے سے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حفاظت میں کوئی مدد نہیں ملےگی۔ انھوں نے کہا کہ یورپی ممالک نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں اپنے وعدوں پر عمل کرنے کے بجائے صرف بیانات ہی صادر کئے ہیں اور خالی بیانات صادر کرنے سے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حفاظت میں کوئی مدد نہیں ملےگی۔ عباس موسوی نے کہا کہ دیگر موضوعات بیان کرنے سے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حفاظت میں کوئی مدد نہیں ملےگی۔ ترجمان نے کہا کہ میکرون کے ساتھ ملاقات میں امریکی صدر ٹرمپ کے دعوے بے بنیاد ہیں جن کی کوئی قدر و قیمت نہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ فرانسیسی صدر میکرون کی جانب سے دیگر مسائل اور موضوعات پیش کرنے سے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حفاظت میں کوئی مدد نہیں ملےگی۔
News Code 1891162
آپ کا تبصرہ