مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے حساس ادارے کے اہلکار کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب نجی بینک کے اے ٹی ایم بوتھ کے باہر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے حساس ادارے کے افسر ثاقب اقبال کو قتل کردیا جب کہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کیا گیا شخص حساس ادارے کا افسرہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ اسٹریٹ کرائم نہیں بلکہ ٹارگٹ کلنگ ہے۔
پاکستان کے شہر کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے حساس ادارے کے اہلکار کو ہلاک کردیا ہے۔
News ID 1891158
آپ کا تبصرہ