دبئی میں ٹریفک حادثے میں کم ازکم 15 افراد ہلاک

دبئی میں خوفناک ٹریفک حادثے میں کم ازکم 15 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دبئی میں خوفناک ٹریفک حادثے میں کم ازکم 15 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق حادثہ دبئی کی مصروف ترین  شاہراہ شیخ محمد بن زاید پر پیش آیا جہاں تیز رفتار بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر ٹریفک سگنل پر لگے سائن بورڈ سے جا ٹکرائی۔بس میں 31 مسافر سوار تھے جو مختلف ممالک سے تعلق رکھتے تھے اور عید الفطر کی چھٹیاں منانے کے بعد عمان سے واپس آرہے تھے۔حادثے میں ہلاک افراد کی میتیں اور زخمیوں کو راشد اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں شناخت کا عمل جاری ہے اور ضابطے کی کارروائی کے بعد میتوں کو لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔

News Code 1891152

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 9 =