بلوچستان میں وہابی دہشت گردوں کے حملے میں 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں وہابی دہشتگردوں کے حملے میں 2 ایف سی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں وہابی  دہشتگردوں کے حملے میں 2 ایف سی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع ہرنائی میں عید الفطر کی سکیورٹی پر تعینات ایف سی اہلکاروں کو  وہابی دہشتگردوں نے گولیوں کا نشانہ بنایا، وہابی دہشتگردوں کی فائرنگ سے پیٹرولنگ پر موجود 2 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں  میں 23 سالہ سپاہی یار محمد اور 19 سالہ سپاہی مہتاب خان عمر شامل ہیں۔

News Code 1891142

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 11 =