مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے بڑے شہروں پر گہری دھند اور خوفناک فضائی آلودگی کا راج ہے جس کے نتیجے میں ہر سال پانچ سال سے کم عمر کے ایک لاکھ بچے لقمہ اجل بن رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فضائی لحاظ سے دنیا کے 15 آلودہ ترین شہروں میں سے 14 بھارت میں موجود ہیں۔ اگرچہ بھارت میں یہ تیزی سے بڑھتا ہوا چیلنج ہے لیکن حالیہ انتخابات میں اکثر سیاسی جماعتوں نے آلودگی اور ماحولیات کے موضوع کو پسِ پشت ڈال دیا تھا۔
بھارت کے ممتاز ادارے سینٹرفارسائنس اینڈ اینوائرمنٹ (سی ایس ای) نے بھارت میں ماحولیات کے حوالے سے اپنی رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں تمام اموات کی 12.5 فیصد وجہ فضائی آلودگی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارت میں پانی کے 86 فیصد ذخائر مثلاً جھیلیں اور دریا وغیرہ ’ غیرمعمولی حد تک آلودہ‘ ہوچکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ