پاکستان میں رکشا کھائی میں گرنے سے 4 افراد ہلاک

پاکستان میں کرک انڈس ہائی وے پر زرخان کلہ کے قریب چنگ چی رکشا کھائی میں گرگیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے  پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کرک انڈس ہائی وے پر زرخان کلہ کے قریب چنگ چی رکشا کھائی میں گرگیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق چنگچی رکشے میں سوار افراد کرک سے بنوں جارہے تھے کہ زرخان کلہ کے مقام پر رکشہ کھائی میں گرگیا۔ اندھیرے اور تیزرفتاری کے باعث پیش آئے حادثے میں چار افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

News Code 1891129

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 9 =