بھارت کا امریکہ سے 24 جدید جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا اعلان

بھارت نے امریکہ سے 2.6 ارب ڈالر کی مالیت کے 24 جدید جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کی تیاری مکمل کرلی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارت ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت نے امریکہ سے 2.6 ارب ڈالر کی مالیت کے 24 جدید جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کی تیاری مکمل کرلی۔ اطلاعات کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے جاتے جاتے اپریل 2019 میں امریکہ کے ساتھ 2.6 بلین ڈالر کی مالیت کے 24 " سیکوراسکائی ایس-ایچ 63 سی ہاکس ہیلی کاپٹر" خریدنے کا معاہدہ کیا تھا جسے اب پایہ تکمیل تک پہنچایا جارہا ہے۔

بھارتی بحریہ کی استعداد میں اضافے کے لیے ان ہیلی کاپٹرز کو بحری بیڑے میں شامل کیا جائے گا جسے بحری سرحدوں کی حفاظت اور مختلف کارروائیوں میں استعمال کیا جا سکے گا اور یہ ہیلی کاپٹر بھارتی بحری بیڑے میں ’سی کنگ 42/42-اے‘ کی جگہ لیں گے۔

News Code 1891128

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 1 =