پاک فوج کا دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینے فیصلہ

پاکستانی فوج نے اپنے دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینے اور موجودہ الاؤنسز میں کٹوتی کرکے رقم قبائلی علاقوں اور بلوچستان کی بہتری پر خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج نے اپنے دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینے اور موجودہ الاؤنسز میں کٹوتی کرکے رقم قبائلی علاقوں اور بلوچستان کی بہتری پر خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ملکی معیشت کی بہتری کے لیے پاک فوج نے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے بڑا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پاک فوج نے اس بار رضا کارانہ طور پر دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینے اور موجودہ الاؤنسز میں کٹوتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فوج نے راشن، سفری الاؤنس، انتظامی اخراجات میں کمی اور دفاعی ترقیاتی اخراجات موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان اقدامات کے نتیجے میں بچ جانے والی رقم کو قبائلی علاقوں اور بلوچستان میں ترقیاتی کاموں پر خرچ کیا جائے گا۔

News Code 1891108

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 6 =