3 جون، 2019، 12:18 PM

پاکستان کے علاقہ لوئر دیر میں کنویں میں گیس بھر جانے سے 4 افراد ہلاک

پاکستان کے علاقہ لوئر دیر میں کنویں میں گیس بھر جانے سے 4 افراد ہلاک

پاکستان میں لوئردیر کی تحصیل میدان میں کنویں میں گیس بھر جانے سے 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں لوئردیر کی تحصیل میدان میں کنویں میں گیس بھر جانے سے 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ تحصیل میدان کے علاقے سر سخاونے میں اکرام کے کنویں میں مزدور صفائی کے کام میں مصروف تھے کہ کنویں میں گیس بھر جانے سے کام کرنے والے چاروں افراد کی حالت غیر ہو گئی، مقامی لوگوں اور تھانہ لعل قلعہ پولیس نے بے ہوش افراد کو کنویں سے نکال کر اسپتال لعل قلعہ پہنچایا جہاں چاروں دم توڑ گئے، جاں بحق ہونے والوں میں عبدالقادر، شیر بہادر، اکرام الحق اور رضوان اللہ شامل ہیں۔

News Code 1891065

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha