مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ طالبان رہنما ملا ہیبت اللہ اخوند زادہ نے اپنے خصوصی پیغام میں امریکہ کو افغان تنازع کے حل کی بات چیت میں سنجیدہ رہنے کی تاکید کی ہے۔اطلاعات کے مطابق افغان طالبان نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ افغان تنازع کے حل کی بات چیت کے ساتھ سنجیدہ رہے۔ عیدالفطر کی آمد کے موقع پر اپنے ایک خصوصی پیغام میں طالبان کے لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوند زادہ نے کہاکہ انہوں امریکہ کو مذاکرات میں دلیل اور تفہیم کی پالیسی اپنانے کے علاوہ طالبان کی مذاکرات کی تجویز کو قبول کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان مذاکراتی عمل میں پیش رفت کے حوالے سے تمام غیر ملکی افواج کے انخلا کو اہم خیال کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا آخری دور مئی میں ہوا تھا۔
طالبان رہنما ملا ہیبت اللہ اخوند زادہ نے اپنے خصوصی پیغام میں امریکہ کو افغان تنازع کے حل کی بات چیت میں سنجیدہ رہنے کی تاکید کی ہے۔
News ID 1891017
آپ کا تبصرہ