وہابی دہشت گردوں کا پاکستانی فوج پر حملہ/ ایک اہلکار ہلاک

پاکستان میں شمالی وزیرستان کےعلاقہ بویا میں وہابی دہشت گردوں نے پاکستانی فوج کی گاڑی پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق ہوگيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں شمالی وزیرستان کےعلاقہ بویا میں وہابی دہشت گردوں نے پاکستانی فوج کی گاڑی پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق ہوگيا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقہ بویا میں پاک فوج کی پٹرولنگ گاڑی پر وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ اور آئی ای ڈی (بارودی سرنگ) کے حملہ میں 26 سالہ سپاہی عامل شاہ جاں بحق ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں گزشتہ چند دنوں کے دوران وہابی دہشتگردی کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ ایک ماہ کے دوران دہشتگردانہ حملوں میں پانچ فوجی جاں بحق اور 31 زخمی ہوئے۔

News Code 1891016

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 4 =