امریکہ اور چین کے درمیان جاری تجارتی جنگ میں مزید شدت

امریکہ اور چین کے درمیان جاری تجارتی جنگ میں مزید شدت آگئی ہے۔ امریکہ کی جانب سے ہواوے کو بلیک لسٹ کیے جانے کے بعد سے دونوں ملک ایک دوسرے کیخلاف سخت اقدامات کر رہے ہیں ،چین نے امریکہ کو اقتصادی دہشت گرد قراردیا ہے۔

مہر خبرساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان جاری تجارتی جنگ میں مزید شدت آگئی ہے۔ امریکہ کی جانب سے ہواوے کو بلیک لسٹ کیے جانے کے بعد سے دونوں ملک ایک دوسرے کیخلاف سخت اقدامات کر رہے ہیں ،چین نے امریکہ کو اقتصادی دہشت گرد قراردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، تازہ ترین اقدام کرتے ہوئے چین کی معروف کمپنی ہواوے نے اپنے ہیڈکوارٹرز میں کام کرنے والے امریکی ملازمین کو ملازمت سے فارغ کرتے ہوئے کمپنی کے باقی ملازمین سے کہا ہے کہ وہ امریکی حکام کے ساتھ اپنی طے شدہ ملاقاتیں منسوخ کر دیں۔ ہواوے کی حکمت عملی مرتب کرنے والے ادارے کے سربراہ ڈینگ وین شونگ کے مطابق صدر ٹرمپ کی جانب سے چائنیز ٹیلی کام کمپنی (ہواوے) کو بلیک لسٹ کیے جانے کے دو ہفتوں بعد امریکی ملازمین کو فارغ کر دیا گیا۔ چین نے امریکہ کو اقتصادی دہشت گرد قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو چین کی طاقت اور صلاحیت کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔

News Code 1891013

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 0 =