بھارت کی نئی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا

بھارت کی نئی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا، امیت شاہ وزیر داخلہ، راج ناتھ سنگھ وزیر دفاع اور سابق خارجہ سیکریٹری ایس جے شنکر کو اس بار وزیر خارجہ کا عہدہ دیا جا رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیاکے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی نئی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا، امیت شاہ وزیر داخلہ، راج ناتھ سنگھ وزیر دفاع، نرملا سیتھا رامن وزیرخزانہ ہونگی۔ اطلاعات کے مطابق راج ناتھ سنگھ کو وزیر دفاع، امیت شاہ کو وزیرداخلہ اور سابق خارجہ سیکریٹری ایس جے شنکر کو اس بار وزیر خارجہ کا عہدہ دیا جا رہا ہے،جبکہ نرملا سیتھا رامن کو وزارت خزانہ اور کارپوریٹ افیئرز کا قلمدان دیا جائے گا۔

وزیراعظم مودی منسٹری آف پرسونیل، پبلک گریونس، پنشنز کے انچارج ہونگے، روی شنکر پرساد کو محکمہ قانون و انصاف، اطلاعات، الیکٹرونکس اینڈ انفارمیشن کا قلمدان دیا جائے گا۔سمرتی ایرانی کو ویمن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ اور ٹیکسٹائل کی وزارت دی جائے گی۔

News Code 1890983

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =