مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں فوجی اکیڈمی کے قریب خودکش دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور6 زخمی ہوگئے۔ افغان حکام کے مطابق کابل میں خود کش حملہ آور نے فوجی اکیڈمی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اکیڈمی کے قریب ایک فوجی اہلکارنے مشتبہ شخص کو روکا تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں فوجی اکیڈمی کے قریب خودکش دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور6 زخمی ہوگئے۔
News ID 1890962
آپ کا تبصرہ