ایران ، امریکی دباؤ کے سامنے کبھی  نہیں جھکے گا

روس کے نائب وزیر خارجہ نے امریکہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ یہ تصور کرتا ہے کہ وہ ایران پر دباؤ ڈالکر اسے سرجھکانے پر مجبور کرلے گا تو یہ اس کی بہت بڑی غلط فہمی ہوگی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے انٹرفیکس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے نائب  وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے امریکہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اگر امریکہ یہ تصور کرتا ہے کہ وہ ایران پر دباؤ ڈالکر اسے سرجھکانے پر مجبور کرلے گا تو یہ اس کی بہت بڑی غلط فہمی ہوگی۔ روسی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات سے عدم مذاکرات بہتر ہیں۔ اس نے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے اور دیگر عالمی معاہدوں سے امریکہ کے خارج ہونے کے بعد عالمی سطح پر امریکہ پر سے اعتماد ختم ہوگیا ہے۔

News Code 1890942

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 5 =