مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نئی بھارتی حکومت سے مذاکرات کیلیے تیار ہے۔ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں افطاری، استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ
افغانستان سے ملحقہ تمام ہمسایہ ممالک کا امن افغانستان سے منسلک ہے، ہماری کوشش ہے کہ افغانستان میں امن قائم ہو تاکہ پائیدار علاقائی استحکام کی راہ ہموار ہو سکے، پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے نزدیک نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کر کے دہشت گردی پر قابو پایا جا سکتا ہے، بد قسمتی سے ماضی کی حکومتوں نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہیں کیا جس کی وجہ سے دہشت گردی کو ختم نہیں کیا جا سکا۔
آپ کا تبصرہ