چارسدہ کے علاقے علی جان کلئی میں تین سگے بھائیوں کا قتل

چارسدہ کے علاقے علی جان کلئی میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر ایف سی سپرنٹنڈنٹ کو اس کے 2 بھائیوں سمیت قتل کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چارسدہ کے علاقے علی جان کلئی میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر ایف سی سپرنٹنڈنٹ کو اس کے 2 بھائیوں سمیت قتل کردیا۔

اطلاعات کے مطابق چاسدہ کے تھانہ عمر زئی کی حدود میں واقع علاقے علی جان کلے میں نامعلوم افراد نے گھر سے متصل حجرے میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 سگے بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس کے مطابق مقتولین سگے بھائی تھے اور ان کی شناخت شبیر، سجاد اور کاشف کے نام سے ہوئی ہے۔ شبیر ایف سی سپرنٹنڈنٹ، سجاد پولیس اہلکار اور کاشف کاروبار کرتا تھا، ابتدائی تفتیش کی روشنی میں واقعہ جائیداد کے تنازع کا شاخسانہ لگتا ہے۔ تہرے قتل کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے اور ملزموں کی گرفتاری کے لئے مختلف جگہوں پر چھاپے جاری ہیں۔

News Code 1890829

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 10 =