مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے زمین سے زمین پرمارکرنے والے بیلسٹک میزائل " شاہین 2 " کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفورکے مطابق پاکستان نے زمین سے زمین پرمارکرنے والے بیلسٹک میزائل " شاہین 2 " کا کامیاب تجربہ کیا۔ میزائل 1500 کلومیٹرتک اپنے ہدف کو باآسانی نشانہ بناسکتا ہے اور اس میں ہر قسم کا ایٹمی اور روایتی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت ہے۔ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ ڈی جی ایس پی ڈی، کمانڈرآرمی اسٹریٹیجک کمانڈ فورس اور چیئرمین نیسکام نے ’شاہین 2‘ کے تجربے کا مشاہدہ کیا۔
پاکستان نے زمین سے زمین پرمارکرنے والے بیلسٹک میزائل " شاہین 2 " کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
News ID 1890754
آپ کا تبصرہ