کشمیر میں بھارتی فورسز کے آپریشن میں 2 علیحدگی پسند ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع کلگام میں بھارتی فورسزنے سرچ آپریشن کے دوران مزید 2 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع کلگام میں بھارتی فورسزنے سرچ آپریشن کے دوران مزید 2 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کشمیرکے ضلع کلگام میں بھارتی فورسزنے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں مزید 2 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا۔ ہلاک ہونے والے ایک علیحدگی پسند کی شناخت زاہد احمد کے نام سے ہوئی ہے۔  بھارتی سینیئرپولیس افسر کا دعوی ہے کہ ہلاک ہونے والا  علیحدگی پسند دہشت گرد تھا جو آپریشن کے دوران مارا گیا۔ ادھر ضلع شوپیاں، پلوامہ، بانڈی پورہ میں بھی بھارتی فورسزکا سرچ آپریشن جاری ہے۔

News Code 1890721

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 13 =