پاکستانی وزیر خارجہ کویت روانہ ہوگئے

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر کویت روانہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر کویت روانہ ہوگئے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کویت روانگی سے قبل اسلام آباد ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ اس دورے میں کویت کے وزیر خارجہ سے ون آن ون ملاقات کریں گے، بعد ازاں وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے، جن میں کویت کے ساتھ ویزہ سمیت دیگر دوطرفہ امور پر گفتگو ہوگی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ دورہ دوطرفہ تعلقات میں بہتری کے لیے معاون ثابت ہوگا، دورہ میں وہ امیر کویت کو وزیر اعظم عمران خان کا خصوصی خط بھی پہنچائیں گے۔

News Code 1890625

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 6 =