دبئی ایئرپورٹ کے قریب چھوٹا طیارہ گرکر تباہ/ 3 برطانوی شہری ہلاک

متحدہ عرب امارات کے دبئی ایئرپورٹ کے قریب چار نشستوں والا ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار ایک افریقی اور 3 برطانوی شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے دبئی ایئرپورٹ کے قریب چار نشستوں  والا ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار ایک افریقی  اور 3 برطانوی شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق دبئی ایئرپورٹ سے محض 5 کلومیٹر فاصلے پر ایک چھوٹا برطانوی طیارہ دوران پرواز خرابی پیدا ہونے کے باعث ہچکولے کھاتا ہوا گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں پائلٹ اور 3 مسافر ہلاک ہوگئے۔ طیارہ برطانیہ میں رجسٹرڈ تھا اور طیاروں کی پروازوں کے لیے فلک پیمائی نظام کو جانچنے پر مامور تھا کہ اپنے مشن کے دوران فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہو گیا۔ طیارے میں 3 برطانوی اور ایک جنوبی افریقی شہری سوار تھے۔ حادثے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ واقعہ کے بعد دبئی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور اس دوران تمام پروازیں معطل کردی گئیں۔

News Code 1890604

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =