مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے مال بردار جہاز پر امریکی قبضہ کو چوری اور ڈکیتی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو فوری طور پر شمالی کوریا کا جہاز واپس کرنا چاہیے۔ اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا نے امریکہ کی جانب سے اس کے مال بردار (کارگو) جہاز کو ممنوع کوئلے کی برآمدات میں ملوث ہونے پر قبضے میں لینے کو چوری اور ڈکیتی قراد دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور شمالی کوریا کا جہاز واپس کرے۔ شمالی کوریا نے امریکہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ مذاکرات کے ذریعہ اسے دھوکہ دے رہا ہے۔
شمالی کوریا نے اپنے مال بردار جہاز پر امریکی قبضہ کو چوری اور ڈکیتی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو فوری طور پر شمالی کوریا کا جہاز واپس کرنا چاہیے۔
News ID 1890519
آپ کا تبصرہ