یورپی یونین کا ایران سے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر باقی رہنے کا اصرار

فرانس کے وزیر خارجہ نے برسلز میں کہا ہے کہ یورپی یونین نے ایران پر زوردیا ہے کہ وہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج نہ ہو۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسکائی نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے وزیر خارجہ لودریان نے برسلز میں کہا ہے کہ یورپی یونین نے ایران پر زوردیا ہے کہ وہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج نہ ہو۔ فرانس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپی یونین کی طرف سے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حمایت جاری رہےگی  اور ہم ایران سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھی معاہدے پر باقی رہے۔ اس نے کہا کہ وہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ موگرینی سے بھی اس سلسلے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ واضح رہے کہ ایران نے یورپی ممالک کو مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں کئے گئے وعدوں پر عمل کرنے کے لئے 60 دن کی مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر معاہدے میں شامل ممالک نے اپنے وعدوں پر عمل نہ کیا تو ایران بھی معاہدے سے خارج ہوجائےگا۔

News Code 1890500

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 9 =