مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے قندوز میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران 10 طالبان ہلاک ہوگئے جب کہ 10 قیدیوں کو بازیاب کرالیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے قندوز کے ضلع چہار ڈارا میں افغان سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران طالبان کے قبضے سے 10 قیدیوں کو بازیاب کرالیا، سرچ آپریشن کے دوران گھمسان کی جھڑپ میں 10 طالبان ہلاک جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔
آپ کا تبصرہ